تجارت

‘اوپو’ اوپر، ‘ہواوے’ نیچے

اوپو ہواوے کو پیچھے چھوڑ کر چین میں نمبرون کمپنی بن گئی

اوپو نے چین میں سب سے زیادہ اسمارٹ فونز فروخت کرنے کا ریکارڈ حاصل کرلیا ہے۔ ‘کاﺅ نٹر پوائنٹ’ کی رپورٹ کے مطابق جنوری 2021 میں اوپو نے ہواوے کو پیچھے چھوڑ کر سب سے زیادہ مارکیٹ شیئر اپنے نام کیا۔ جنوری 2021 میں چین میں اوپو کا مارکیٹ شیئر 21 فیصد تک پہنچ گیا اور اس طرح وہ ویوو، ہواوے، شیامی، ایپل اور دیگر کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب ہوگئی۔ مزید یہ کہ ہواوے اور ویوو 20 فیصد کے ساتھ دوسرے جبکہ ایپل اور شیامی 16 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر مشترکہ طور پر رہے۔اوپو کی کامیابی کی بڑی وجہ امریکی پابندیوں کے نتیجے میں ہواوے کے 5 جی فونز کی پروڈکشن میں کمی ہے-

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button