تجارت

سٹاک مارکیٹ میں تیزی: سرمایہ کاری میں اربوں روپے کا اضافہ

25 فروری کو سٹاک مارکیٹ میں تیزی آنے سے 603 پوائنٹس کی ریکوری ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا جس کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس 603پوائنٹس اضافے سے 45ہزار965 پوائنٹس کی سطح پربند ہوا، کاروبار میں 1.33 فیصد کی بہتری ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاروں کو 90 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا ۔20 کروڑ 23 لاکھ 37 ہزار 30 شیئرز کا لین دین ہوا۔ بدھ کے روز سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی تھی اورانڈیکس 366 پوائنٹس کی کمی سے 4 حدیں گر گیا تھا، گرنے والی حدوں میں 45700، 45600، 45500، 45400 شامل ہیں تھیں۔ تاہم جمعرات کو کاروباری میں تیزی کی واپسی ہوئی اور کے ایس ای 100انڈیکس 603پوائنٹس بڑھ گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button