کمیونٹی نیوز
کیلگری: ینگ مسلمز اور فرینڈزکیفے کے تحت کرئیرکاؤنسلنگ
ویژن لائیو اسٹوڈیو پرکیلگری ینگ مسلمز اور فرینڈزکیفے کے زیراہتمام آن لائن کرئیر کاؤنسلنگ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ فیس بک کی یہ لائیو نشریات، کیلگری سے جناب غلام مصطفی، بروز ہفتہ، بمطابق 6 مارچ رات 8 بجے (لوکل ٹائم) ہوسٹ کریں گے جس میں فرینڈز کیفے کے جنرل سیکرٹری جناب عدنان سامی، بورڈ ممبر جناب نعمان اسکندر اور ینگ مسلمز بورڈ ممبر جناب بسام ڈڈی مہمانان خصوصی ہوں گے۔
تمام مہمانان اپنے دیکھنے والوں، خصوصا جو امیگرینٹس کینیڈا میں نئے آۓ ہیں، کو کرئیر، ریزیومے رائیٹنگ، انٹرویوٹپس اور اسکالرشپس کے حوالے سے اپنی قیمی آراء اور مفید مشورے دیں گے۔