کینیڈا میں کریڈٹ اسکور بہتر کرنے کے 10 طریقے
اپنی کریڈٹ رپورٹ اور اسکور کو ہمیشہ چیک کریں کیونکہ ہر 5 میں سے 1 کینیڈین کی کریڈٹ رپورٹ میں کوئی نہ کوئی غلطی ہوتی ہے۔
ایک مثالی کریڈٹ اسکور کم ریٹس اور آسان اپرولز(مزید قرضے کی منظوری) کی چابی ہے۔ اگر خدانخواستہ آپکا کریڈٹ اسکور خراب ہو جائے تو اسکو بہتر کرنے کے کچھ ایسے طریقے ہیں جنہیں اپنا کر آپ کم وقت میں اپنی کریڈٹ ریٹنگ بہتر بنا سکتے ہیں۔
اگرچہ کریڈٹ اسکور کی بہتری ہر کیس کے حوالے سے مختلف ہوتی ہے لیکن کچھ اقدامات اپناکر 30 دن کے اندر ہی کافی بہتری دیکھی جاسکتی ہے۔ کچھ اقدامات تو فورا ہی کرکے 100 سے 200 پوائنٹس بہتری لائی جا سکتی ہے۔
کینیڈا میں کریڈٹ اسکور "بری” اور "مثالی” رینج کے درمیان کچھ اس طرح رینک کیا جاتا ہے:
مثالی: 800-900
بہت اچھا: 720-799
اچھا: 650-719
فیئر: 600-649
برا: 300-599
کریڈٹ اسکور جانچنے کے پیمانے مندرجہ ذیل ہیں:
الف – پیمنٹ ہسٹری: کریڈٹ اسکور کا 35فیصد اس پر منحصر ہے
ب – قرض کی رقم: کریڈٹ اسکور کا 30 فیصد اس پر منحصر ہے
ج – کریڈٹ ہسٹری کا دورانیہ: کریڈٹ اسکور کا 15 فیصد اس پر منحصر ہے
د – نئی کریڈٹ ہسٹری: کریڈٹ اسکور کا 10 فیصد اس پر منحصر ہے
ر – کریڈٹ کی قسم: کریڈٹ اسکور کا 10 فیصد اس پر منحصر ہے
اپنا کریڈٹ اسکور تیزی سے بہتر کرنے کے لئے مندرجہ ذیل اقدامات اپنائیے:
1۔ اپنے بل وقت پر ادا کریں
2۔ اپنا کریڈٹ بیلنس کم رکھیں
3۔ اپنے پرانے کریڈٹ کارڈز کو ایکٹیو رکھیں
4۔ اپنے کریڈٹس میں ورائٹی رکھیں (مثلا کریڈٹ کارڈز، اقساط، لائن آف کریڈٹ اور مورگیج وغیرہ)
5۔ اپنی ھارڈ کریڈٹ انکوائیریزکے "ہٹ” کم سے کم رکھیں
6- لو انٹرسٹ ریٹ کریڈٹ کارڈز کو ترجیح دیں
7- سیکیور(محفوظ) کریڈٹ کارڈز استعمال کریں
8-اپنی کریڈٹ رپورٹ اور اسکور کو ہمیشہ چیک کریں کیونکہ ہر 5 میں سے 1 کینیڈین کی کریڈٹ رپورٹ میں کوئی نہ کوئی غلطی ہوتی ہے۔
9۔ بہت سارے کریڈٹ کارڈز اپلائی نہ کریں
10- ایسے تمام کریڈٹ کارڈز سے بچیں جو زیادہ شرح سود وصول کرتے ہیں، جیسے ریٹیل اسٹورز یا گیس اسٹیشنز کے ذریعے جاری کردہ کارڈز۔