دنیا

دنیا بھر میں 5 کروڑ افراد جدید غلامی میں زندگی گزار رہے ہیں، آئی ایل او

انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کی رپورٹ کے مطابق 2021 میں 5 کروڑ لوگ جدید غلامی کی زندگی گزار رہے تھے، ان میں سے 2 کروڑ 80 لاکھ جبری مزدور اور 2 کروڑ 20 لاکھ جبری شادیوں میں پھنسے ہوئے تھے۔

آئی ایل او کی پیر کو شائع ہونے والی رپورٹ ‘گلوبل اسٹیمیٹس آف ماڈرن سلیوری’ میں مزید بتایا گیا کہ گزشتہ 5 برسوں میں جدید غلامی میں مبتلا افراد کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق 2016 کے عالمی تخمینے کے مقابلے میں جدید غلامی کی زندگی گزارنے والوں میں 2021 میں 1 کروڑ مزید لوگوں کا اضافہ ہوا ہے، خواتین اور بچے غیر متناسب طور پر زیادہ غیر محفوظ ہیں۔

آئی ایل او نے رپورٹ میں بتایا کہ دنیا کا کوئی بھی خطہ جبری مشقت سے محفوظ نہیں، ایشیا اور پیسیفک میں آدھے سے زیادہ یعنی ایک کروڑ 51 لاکھ افراد، اس کے بعد یورپ اور وسطی ایشیا میں 41 لاکھ، افریقہ میں 38 لاکھ، امریکا میں 36 لاکھ اور عرب ریاستوں میں 9 لاکھ افراد جبری مزدور ہیں۔

تاہم زبردستی مزدوری کو آبادی کے تناسب کے حساب سے دیکھا جائے تو خطے کی درجہ بندی کافی بدل جاتی ہے، اس تناسب سے عرب ریاستوں میں جبری مزدور سب سے زیادہ ہیں جس کی تعداد 5.3 افراد فی ہزار بنتی ہے، یورپ اور وسطی ایشیا میں 4.4 افراد فی ہزار،امریکا اور ایشیا اور پیسیفک دونوں خطوں میں 3.5 افراد فی ہزار جبکہ افریقہ میں 2.9 افراد فی ہزار جبری مزدور ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ زبردستی مزدور کی نصف سے زائد یا تو متوسط آمدنی یا زیادہ آمدنی والے ممالک میں ہے۔

کسی بھی دن جبری مشقت کرنے والے 2 کروڑ 76 لاکھ لوگ ہیں، جبری مشقت میں خواتین اور لڑکیوں کی کل تعداد ایک کروڑ 18 لاکھ ہے جبکہ 33 لاکھ سے زیادہ بچے بھی جبری مزدور ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کووڈ-19 کی عالمی وبا کے ابتدائی مہینوں میں بحران سے منسلک جبری مشقت کی وسیع اطلاعات سامنے آئیں، جس کی وجہ سے آمدنی میں رکاوٹیں مزدوروں کے لیے زیادہ قرضے لینے کا سبب بنا، کچھ کارکنوں کے درمیان قرض کی غلامی میں اضافے کی اطلاعات ملیں، جن کی باقاعدہ قرض دینے والوں تک رسائی نہیں تھی۔

عالمی سطح پر جبری شادیوں میں رہنے والے مردوں، عورتوں اور بچوں کی تعداد میں اضافہ ہوا، 2016 اور 2021 کے درمیان جبری شادی میں رہنے والے لوگوں کی تعداد میں 66 لاکھ لوگوں کا اضافہ ہوا۔

ایک اندازے کے مطابق جبری شادیوں میں رہنے والوں میں سے تقریباً ایک کروڑ 42 لاکھ افراد (دو تہائی) ایشیا اور پیسیفک میں ہیں، اس کے بعد افریقہ میں 32 لاکھ (14.5 فیصد) اور یورپ اور وسطی ایشیا میں 23 لاکھ (10.4 فیصد) ہیں۔

خطوں کی آبادی کے حساب سے دیکھا جائے توعرب ریاستوں میں 4.8 فی ہزار افراد کی شرح سب سے زیادہ ہے، اس کے بعد ایشیا اور پیسیفک میں 3.3 افراد فی ہزار اور امریکا میں جبری شادی کی سب سے کم شرح 1.5 فی ہزار افراد ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
adana eskort - eskort adana - mersin eskort - eskort mersin - eskort - adana eskort bayan - eskort bayan adana - mersin eskort bayan - SEO -
casinomavigiris.com
-

boşanma avukatı

- cratosslot.biz - asyabahis.pro