ایک نئے سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ٪77 کینیڈینز اپنے مالی معاملات کے بارے میں پریشان ہیں، ایک ایسے وقت میں جب کینیڈینز ریٹائرمنٹ کے بعد کا ایک لمبا عرصہ گھر رہ کر گزاریں گے۔
ہوم ایکویٹی بینک کے تعاون سے کی گئی ریرسن یونیورسٹی کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آن ایجنگ (این آئی اے) کے سروے سے پتہ چلا ہے کہ 55 سے 69 سالہ عمر کے درمیان 77 فیصد کینیڈین اپنی مالی صحت کے بارے میں پریشان ہیں۔
مزید برآں، 55 سال یا اس سے زیادہ عمر کے 79 فیصد جواب دہندگان نے انکشاف کیا کہ ان کی ریٹائرمنٹ کی آمدنی – آر آر ایس پیز، پنشن منصوبوں اور بڑھاپے کی سلامتی کے ذریعے – آرام دہ ریٹائرمنٹ کے لئے کافی نہیں ہوگی۔
مطالعے میں کہا گیا ہے کہ چونکہ کوویڈ وبا نے طویل مدتی نگہداشت کے نظام (لانگ ٹرم ہیلتھ کئیر سسٹم) میں کچھ خامیوں کا انکشاف کیا ہے، 44 فیصد جواب دہندگان گھر میں عمر گزارنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں لیکن بہت سے لوگ اس میں شامل اخراجات کو پوری طرح نہیں سمجھتے۔
45 سال یا اس سے زیادہ عمر کے تقریبا نصف جواب دہندگان کا خیال ہے کہ گھر میں اپنی یا کسی عزیز کی دیکھ بھال پر تقریبا 1100 ڈالر ماہانہ لاگت آئے گی جبکہ 37 فیصد کا خیال ہے کہ اس پر تقریبا 2000 ڈالر ماہانہ لاگت آئے گی۔
اونٹاریو کی وزارت صحت کے مطابق حقیقت میں، گھر میں دیکھ بھال فراہم کرنے کے لئے تقریبا 3,000 ڈالر ماہانہ خرچ ہوتے ہیں جو طویل مدتی دیکھ بھال کی سہولت کے مقابل ہے۔
این آئی اے کے مالیاتی سلامتی کی تحقیق کے مطابق آج ریٹائر ہونے والے کینیڈینز کو اپنے والدین کے مقابلے میں طویل اور مہنگی ریٹائرمنٹ کا سامنا کرنا پڑے گا- اس نقطے کو حل کرنے کے لیے لوگوں کی بہتر منصوبہ بندی اور صنعت اور حکومت کی جانب سے اختراع کی ضرورت ہوگی۔
اپنے مالی مستقبل میں مدد کے لئے محققین کا مشورہ ہے کہ کینیڈین کو کینیڈا پنشن پلان یا کیوبیک پنشن پلان کی ادائیگیوں کی وصولی میں تاخیر کرنی چاہئے کیونکہ ماہانہ ادائیگیوں میں سال کی تاخیر کے ساتھ اضافہ ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر 60 سال کی عمر میں 1000 ڈالر ماہانہ وصول کرنے والے کسی شخص کومزید 10 سال ادائیگیاں تاخیر سے لینے پر، یعنی 70 سال کی عمر میں 2,218.75 ڈالر ماہانہ ملیں گے۔
محققین ہوم ایکویٹی سے فائدہ اٹھانے اور بعد کے سالوں کے لئے مالی استحکام میں مدد کرنے کے طریقوں کے طور پر نجی طویل مدتی نگہداشت بیمہ خریدنے کا بھی مشورہ دیتے ہیں۔