تجارتکینیڈا

10 لاکھ نئے گھر اورغیرملکی سرمایہ کاری پر مکمل پابندی، الیکشن مہم میں اپوزیشن رہنماؤں کے وعدے

الیکشن مہم کے دوران اپوزیشن رہنماؤں نے کینیڈا میں گھروں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور رہائش میں رسد کے مقابلے میں طلب سے پیدا شدہ بحران کو کم کرنے کے دعوے اور وعدے کئے۔

اس سلسلے میں کنزرویٹو لیڈر ایرن اوٹول نے ہاؤسنگ بحران کو ختم کرنے کا وعدہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ تین سال میں دس لاکھ گھر تعمیر کریں گے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ہاؤسنگ مارکیٹ کی سرمایہ کاری میں رکاوٹیں بڑھائیں گے۔

اوٹول نے مزید کہا کہ کرایے سمیت گھروں کی فراہمی ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی سے پیچھے رہ گئی ہے اور بیرون ملک سرمایہ کار کینیڈا کی رہائشی جائیدادوں میں اپنی نقد رقم لگا رہے ہیں جس سے ہاؤسنگ بحران پیدا ہو رہا ہے۔ یہ بحران اپنے بچوں کے لئے زیادہ جگہ تلاش کرنے والے نوجوان خاندانوں، اچھی ملازمت تلاش کرنے والے اور اپنا پہلا گھر خریدنے کے خواہش مند افراد کے لئے مشکلات کا باعث بن رہا ہے اس بحران اور صورتحال میں کوئی بھی اپنی ضرورت کا گھر تلاش نہیں کر سکتا۔

ٹوریز نے اپنی پارٹی کی طرف سے کچھ عمارتوں کو تعمیر کرکے اگلے تین سالوں میں دس لاکھ گھر بنانے کے منصوبوں کا خاکہ پیش کیا ہے۔ ٹوریز نے مزید کہا کہ وہ ملک سے باہر رہنے والے غیر ملکی سرمایہ کاروں پر کم از کم دو سال تک پراپرٹی خریدنے پر پابندی عائد کردیں گے اور مورگیج اسٹریس ٹیسٹ میں بھی مثبت تبدیلیاں کریں گے۔

کنزرویٹو پارٹی نے کہا کہ وہ وفاقی ملکیت کی 15 فیصد عمارتوں کو ہاؤسنگ مارکیٹ کے لئے مختص کردے گی، دفتر کی جگہ کو ہاؤسنگ میں تبدیل کرے گی اور ڈویلپرز کو کرایہ کی جائیدادوں میں دوبارہ سرمایہ کاری کرنے کی صورت میں کیپیٹل گین ٹیکس موخر کرنے کی اجازت دینے پر پالیسی بنائے گی۔

اوٹول نے کہا کہ ہمارا ہاؤسنگ پلان جامع ہے اور یہ موثر ہوگا۔ اس سے تمام کینیڈینز کو وہ زندگی تعمیر کرنے کا موقع ملے گا جس کا وہ خواب دیکھتے ہیں، اچھے پڑوسیوں کے ساتھ رہنے کا موقع ملے گا۔

ڈیموکریٹ پارٹی کے رہنما جگمیت سنگھ نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی پانچ لاکھ گھر تعمیر کرے گی اور کینیڈین لوگوں کے لئے رہائش کو سستا کرے گی جس میں کرایہ بھی کم کرنا شامل ہیں کیونکہ ہر تین رہائشی کینیڈینز میں سے ایک رہائشی کرایہ دار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button