پاکستان

شمالی وزیرستان کے ضلع میرانشاہ میں خودکش حملے کے نتیجے میں 3 شہری جاں بحق اور 9 سیکیورٹی اہلکار سمیت 14 زخمی ہوگئے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی تحصیل دتہ خیل سے میرانشاہ جارہی تھی کہ اسی دوران موٹر سائیکل سوار خود کش حملہ آور نے خود کو سکیورٹی فورسز کی گاڑی سے ٹکرادیا۔

انہوں نے بتایا کہ واقعہ میں زخمی اور جاں بحق افراد کو ڈسٹرکٹ ہستال میرانشاہ منتقل کردیا ہے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

واقعہ کے بعد فوری طور پرتفصیلات سامنے نہیں آئی، تاہم پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھی اس واقعہ کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

اسی دوران سیکیورٹی فورسز کا کہنا تھا کہ علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس آپریشن شروع کردیا گیا ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ حال ہی میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

اد رہے کہ 10 دسمبر کو محکمہ انسداد دہشت گردی خیبر پختونخوا اور سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں پاک-افغان سرحد کے قریب پہاڑی علاقے میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے داعش سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان میں مزید بتایا گیا کہ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) بنوں ریجن کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ افغانستان سرحد کی طرف سے داعش خراساں کے دہشت گرد سرحد پار کرنے اور علاقے میں دہشت گردی اور تخریب کاری کی نیت سے حملے کی منصوبہ بندی کیے ہوئے ہیں۔

افغانستان سرحد کی طرف سے داعش خراساں کے دہشت گرد کی پاکستان کی جانب آنے کی اطلاعات موصول ہونے کے بعد انٹیلی جنس آپریشن شروع کردیا گیا تھا، بیان میں مزید کہا گیا کہ 6 مشکوک مسلح افراد سرحد پار کرکے جیسے ہی پاکستانی حدود میں داخل ہوئے تو دہشت گردوں نےسیکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی پر فائرنگ شروع کردی۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک چاروں دہشت گردوں کا تعلق داعش خراساں سے تھا، جن کی شناخت شکریال سے کمانڈر محمد داؤد، ہزار خوانی سے تعلق رکھنے والے عبداللہ، دیبک سید خیل سے محمد لائق جبکہ ایک ہلاک دہشت گرد کی تاحال شناخت نہ ہوسکی۔

سیکیورٹی حکام کا مزید کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان اور ضلع مالاکنڈ سمیت حال ہی میں ضم ہونے والے اضلاع میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے میں اضافہ ہوگیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button