امیگریشن اور سفر

کینیڈا سپر ویزا 2021ء براۓ والدین

سپر ویزا والدین کی سپانسرشپ کا ایک متبادل ھے جو کہ کینیڈین شہریوں یا کینیڈین پی آر اسٹیٹس کے حامل افراد کے والدین کو کینیڈا میں دو سال تک قیام کی سہولت دیتا ھے۔ سپر ویزا کو ایک طرح کا وقتی قیام کا ویزہ بھی کہا جاسکتا ھے اور اسے حاصل کرنے کی 5 شرائط ہیں جو کہ پوری کرنا لازمی ہیں-

سپر ویزا 2021ء حاصل کرنے کی 5 شرائط درج ذیل ہیں:

اس بات کو ثابت کرنا کے آپکے والدین کا کینیڈا میں قیام صرف وقتی ہی ھے۔ اس بات کی تقویت کے لئے والدین کا اپنے ملک میں مضبوط معاشی، معاشرتی اور سماجی رشتہ اورجڑے رہنے کا ثبوت بہت اہم ھے۔

2- بچوں کیطرف سے دعوتی خط (انویٹیشن لیٹر)

اس میں درخواست دہندہ کے مندرجہ ذیل کوائف چاہئیے ہوتے ہیں:

(الف) درخواست دہندہ کا کینیڈا میں اپنا لیگل اسٹیٹس

(ب) درخواست دہندہ کی فیملی کے سائز

(پ) درخواست دہندہ کی کم از کم لازمی آمدن

والدین سے تعلق/رشتے کا ثبوت (جیسے کہ درخواست دہندہ کا پیدائشی سرٹیفیکیٹ)

4- کم از کم لازمی آمدن

اسکا حکومت کیطرف سے بتائی گئی کم ازکم آمدن سے مطابقت رکھنا ضروری ھے جو کہ خاندان کے افراد کی تعداد کی بنیاد پر کیلکولیٹ کی جاتی ھے- اس میں درخواست دہندہ، اسکے بیوی اور بچوں پر ہونے والے اخراجات کے علاوہ والدین پر ہونے والے اخراجات کا تخمینہ بھی شامل ھے۔

مثال کے طور پر، 2021 میں 4 افراد کے خاندان کی (ایل-آئی-سی-او- یعنی لو انکم کٹ آف) 48،167 کینیڈین ڈالر، جبکہ 6 افراد کے خاندان کی لو انکم کٹ آف 61،613 کینیڈین ڈالر ہونا لازمی ھے۔ اس کم از کم آمدن کو ثابت کرنے کے لئے آپ سال گذشتہ کی ٹیکس اسیسمینٹس اور ریٹرنز بطور ثبوت دکھا سکتے ہیں۔

والدین کا 100،000کینیڈین ڈالر ٹریول انشورنس اور طبی معائنہ

والدین کے پاس 100،000 کینیڈین ڈالر کی ٹریول انشورنس کاھونا اورساتھ میں اپنے ملک کے کینیڈا کے پینل شدہ میڈیکل ڈاکٹر/سنٹرز سے طبی معائنے کا ثبوت مہیا کرنا لازمی ھے۔

مندرجہ بالا شرائط اور ڈاکومنٹس میں سے کسی بھی ڈاکومنٹ یا شرط کا پورا نہ ھونا آپکے سپر ویزا کی درخواست کو یقینی مسترد کر سکتا ھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button