امیگریشن اور سفر

کینیڈا امیگریشن اخراجات کا تخمینہ

کینیڈا بہترین معیار زندگی، ترقی یافتہ نظام تعلیم اور صحت کی جدید سہولیات کی وجہ سے دنیا بھر میں اعلیٰ مقام رکھتا ہے۔ 2020 میں معیار زندگی، شہریت اور کاروباری لحاظ سے کینیڈا مجموعی طور پر دنیا کا دوسرا بہترین ملک قرار پایا تھا۔ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کی آبادی اور تارکین وطن کیلئے بہتر امیگریشن پالیسی بھی کینیڈا کو ایک پرکشش ملک بناتے ہیں۔  ایک نئے ملک میں منتقل ہونا نہ صرف زندگی کا بہت بڑا فیصلہ ہوتا ہے بلکہ اس کیلئے آپ کو خطیر رقم کی بھی ضرورت پڑتی ہے۔ زیر نظر مضمون میں ہم آپ کو مختلف اقسام کی کینیڈین امیگریشن پر ہونے والے اخراجات کا تخمینہ بتائیں گے جن میں ایکسپریس انٹری، PNP اور سٹڈی پرمٹ وغیره شامل ہیں۔

ایکسپریس انٹری اور PNP سکیم کے تحت امیگریشن کے اخراجات

عام طور پر 15,000 کینیڈین ڈالرز اکیلے امیدوار کے کینیڈا امیگریشن کیلئے کافی ہوں گے۔ میاں بیوی کیلئے تقریباً 20 ہزار ڈالرز کی رقم درکار ہوگی اور اگر آپ کے ساتھ چھوٹے بچے بھی ہیں تو امیگریشن کے اخراجات (ایک بچے کس صورت میں) 24,000 سے لیکر (دو بچوں کی صورت میں) 30,000 کینیڈین ڈالرز تک پہنچ سکتے ہیں۔

مزید اخراجات میں:
انگریزی زبان کے امتحان (IELTS وغیرہ) کے 300 سے 600 ڈالرز،
کاغذات کی تصدیق 200 سے 400 ڈالرز،
بائیومیٹرک کے 85 سے 170،
میڈیکل ٹیسٹ کے 100 سے 400،
درخواست فیس کم از کم 850،
مستقل رہائشی پرمٹ کی فیس 500 تا 1000
اور دیگر اخراجات کا تخمینہ 250 سے 700 کینیڈین ڈالرز ہوسکتا ہے۔

ان فیسوں کے علاوہ سب سے زیادہ رقم سیٹلمنٹ فنڈز کیلئے مختص ہونی چاہیئے یعنی وہ اخراجات جو آپ کو کینیڈا میں سیٹل ہونے کیلئے درکار ہوں گے۔ یہ رقم اکیلے امیگرنٹ کیلئے 13,000، میاں بیوي کے لئے 16،000، میاں، بیوي اور ایک بچے کے لئے 20،000 جبکہ میاں بیوی اور دو بچوں سمیت سیٹل ہونے کے خواہشمند افراد کیلئے 24,000 کینیڈین ڈالرز تک ہوسکتی ہے۔ واضح رہے کہ سیٹلمنٹ فنڈز کی شرط CEC سکیم کے تحت امیگریشن حاصل کرنے والے امیدواروں پر لاگو نہیں ہوتی۔

جو لوگ PNP کے ذریعے اپلائی کررہے ہیں، انہیں اپنے متعلقہ صوبے کو اضافی فیس بھی ادا کرنا ہوگی۔ ان میںNBPNP  کیلئے 250 ڈالرز سے لے کر OINP کیلئے 2000 ڈالرز تک کی فیس چارج کی جاسکتی ہے جبکہ  NSNP پروگرام کی کوئی فیس نہیں۔ 

کینیڈین سٹڈی پرمٹ کے اخراجات

ایکسپریس انٹری اور PNP کے برعکس سٹوڈنٹ امیگریشن کے اخراجات کا تخمینہ لگانا ایک پیچیدہ عمل ہے کیونکہ مختلف کالج اور یونیورسٹیوں کی فیسوں میں کافی فرق ہوسکتا ہے۔ سٹڈی پرمٹ کیلئے اپلائی کرنے سے پہلے کینیڈا کے نامزد کردہ کسی تعلیمی ادارہ میں آپ کا داخلہ ہونا ضروری ہے۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق بیچلرز ڈگری تقریباً 32,000 ڈالرز،
پوسٹ گریجویٹ پروگرام کیلئے 19,500 ڈالرز،
جبکہ MBA کی ڈگری کی سالانہ ٹیوشن فیس 30,000 کینیڈین ڈالرز تک ہوسکتی ہے۔
رہائش اور دیگر اخراجات کیلئے آپ کے پاس 10 تا 11 ہزار کینیڈین ڈالرز سالانہ کا بجٹ ہونا چاہیئے۔

یونیورسٹی داخلہ فیس 100 سے 500 ڈالر تک،
بائیومیٹرک فیس 85 ڈالر،
IELTS تقریبا 300 ڈالر،
میڈیکل ٹیسٹ 100 ڈالر،
ہیلتھ انشورنس 700 سے 1100 ڈالر،
متفرق اخراجات (پولیس سرٹیفیکیٹس، کورئیر، تصاویر اور تراجم وغیرہ) 250 ڈالر،
اپنے قیام کے لئے (جی آئی سی) 11،000 ڈالر تک ہیں۔

نوٹ: بعض یونیورسٹیاں سابقہ تعلیمی کارکردگی کی بنیاد پر محدود تعداد میں سکالرشپ بھی آفر کرتی ہیں جس سے یونیورسٹی فیس کے اخراجات کم ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ انٹرنیشنل سٹوڈنٹس سٹڈی پرمٹ پر پارٹ ٹائم کام کرنے کے بھی اہل ہوتے ہیں جس سے رہائش اور دیگر اخراجات میں بھی کمی لائی جاسکتی ہے۔

یہ مضمون صرف عمومی معلومات پیش کرتا ہے نہ کہ قانونی، مالی یا دیگر پیشہ ورانہ امور پر مشورہ۔ قاری اپنی مخصوص صورتحال کے بارے میں پیشہ ور مشیر سے مشورہ کرے۔ اگرچہ پیش کردہ معلومات حقائق پر مبنی اور اپ ڈیٹڈ ہیں لیکن اس کی درستگی کی ضمانت نہیں ہے اور اسے زیر بحث مضامین کا مکمل تجزیہ نہیں سمجھا جانا چاہئے۔ اس میں بیان کردہ اخراجات کا تخمینہ حکومت کینیڈا اور محتلف ویب سائٹس سے لیا گیا ہے جو کہ کسی بھی وقت تبدیل ہوسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button