پاکستان

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے53 اکاؤنٹس منجمد کردیے

پی آئی اے ایف بی آر کا 26 ارب 15 کروڑ 17 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے53 اکاؤنٹس منجمد کردیے۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور انکم ٹیکس کی مد میں ایف بی آر کا 26 ارب 15 کروڑ 70 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 53 اکاؤنٹس منجمد کردیے ہیں، ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 24 ارب روپے اور انکم ٹیکس کی مد میں ایف بی آر کو2 ارب 13 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے مسافروں کو ٹکٹ کی فروخت پر ایف ای ڈی کی مد میں ایف بی آر کو ادائیگی کرنی ہے-

ایف بی آر نے پی آئی اے سے اب تک 49 کروڑ 50 لاکھ روپے وصول کرلیے ہیں اور پی آئی اے دسمبر2020 سے ایف ای ڈی اور سیلز ٹیکس کا نان فائلر ہے

واضح رہے کہ پاکستان ایئر لائنز کو گزشتہ کئی برسوں سے شدید مالی خسارے کا سامنا ہے، قومی ایئر لائن کو خسارے سے نکالنے کے لیے ماضی میں مختلف اقدامات کیے جاتے رہےہیں تاہم یہ ادارہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں ناکام نظر آتا ہے۔

خیال رہے کہ پی آئی اے کے خسارے کے باعث گزشتہ حکومتوں میں اس کی نجکاری کی کوشش کی گئی لیکن کچھ ناگزیر وجوہات کی بنا پر اس کی نجکاری نہیں ہوسکی اور اس ادارے کے خسارے کا بوجھ قومی خزانے پربڑھتا ہی جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
adana eskort - eskort adana - mersin eskort - eskort mersin - eskort - adana eskort bayan - eskort bayan adana - mersin eskort bayan