گوگل سمیت کئی عالمی کمپنیوں کا سعودی عرب میں علاقائی دفاتر کھولنے کا عزم
ریاض – سعودی عرب کے دارالخلافہ ریاض میں سی ایس جی اور گوگل سمیت کئی عالمی کمپنیوں نے اپنے دفاتر کھولنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے-
سعودی حکومت نے کچھ عرصہ قبل اعلان کیا تھا کہ 2024 سے کسی غیرملکی کمپنی کو سرکاری ٹھیکے نہیں دیے جائیں گے جس کا مملکت میں علاقائی دفتر نہیں ہوگا۔ اس تناظر میں مقامی ذرائع کے مطابق امریکی ٹیکنالوجی کمپنی سی ایس جی نے یہ اعلان کیا ہے کہ وہ دبئی سے اپنا علاقائی دفتر ریاض منتقل کرے گی جبکہ دبئی آفس معمول کے مطابق کام کرتا رہے گا۔
اسی طرح سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک نے بھی یہ اعلان کیا ہے کہ ان کا مشرق وسطی معاملات کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کا علاقائی دفتر ریاض میں ہوگا۔
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل بھی مملکت میں علاقائی دفتر کھولنے کی تیاری کر رہی ہے جبکہ امریکا کی تعمیراتی کمپنی بیکٹل نے کہا ہے کہ اس نے ریاض میں اپنا علاقائی دفتر قائم کرلیا ہے۔
اسی طرح مزید عالمی کمپنیوں جن میں جرمنی کی روبرٹ پش اور امریکا کی کار ساز کمپنی فورڈ شامل ہیں، کی جانب سے ریاض میں دفاتر کھولنے کا اشارہ دیا گیا ہے۔