کینیڈا

ہیملٹن، اونٹاریو میں فقیر علی کا 2 بچوں سمیت اغواء، ایک قتل دوسرے کی حالت تشویشناک

ہیملٹن، اونٹاریو میں جمعرات صبح 3 بجے ماؤنٹ ہوپ کے علاقے میں گلیسٹر اور ڈکنسن روڈ پر فقیر علی کی رہائش گاہ پر فائرنگ کے بعد اغواء اور ایک بچے کے قتل کی اطلاعات ہیں۔

ہیملٹن پولیس کا کہنا ہے کہ جمعرات کی صبح سویرے اغوا ہونے والے ایک شخص کو فائرنگ اور گھر سے زبردستی نکال کر اغواء ہونے کے گھنٹوں بعد تلاش کر لیا گیا ہے، تاہم اس واردات کے نتیجے میں اس کا ایک بیٹا ہلاک اور دوسرا تشویشناک حالت میں ہے۔

جب پولیس موقع واردات پر پہنچی تو دو افراد کو گولیوں کے زخموں سے دوچار پایا۔

پولیس کے مطابق ان افراد کو جو 20 سال کی عمر کے بھائی ہیں، جان لیوا زخموں کے ساتھ اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ان میں سے ایک بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں چل بسا۔ پولیس نے قتل ہونے والے بھائی کی شناخت جاری نہیں کی۔

پولیس کے مطابق ان کے والد کو ایک کالے شیشوں والی ایس یو وی میں رہائش گاہ سے "زبردستی” لے جایا گیا۔

اغوا ہونے والے شخص کی شناخت 63 سالہ فقیر علی کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعے کے تقریبا چھ گھنٹے بعد پولیس نے بتایا کہ علی کو ہیملٹن میں بیچ بلیوارڈ کے قریب ایک گاڑی سے پھینک دیا گیا تھا۔ تاہم اسکی تلاش کے بعد فقیر علی کو جان لیوا زخموں کے ساتھ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق تینوں متاثرین کو جس گھر سے اغواء کیا گیا وہ انہی تینوں کی رہائش تھی اور خیال ہے کہ یہ ایک ٹارگٹڈ واردات تھی۔

پولیس نے مشتبہ افراد کے بارے میں ابھی کوئی معلومات جاری نہیں کی کیونکہ کرائم یونٹ اس پر تحقیقات کر رہا ہے۔ واردات کے علاقے میں پولیس کی کافی تعداد میں موجودگی ہے اور عوام کو جائے وقوعہ سے دور رہنے کا کہا جارہا ہے۔

کونسٹ انڈی بھراج نے جمعرات کی صبح صحافیوں کو بتایا کہ ہم دوسرے افراد سے اپیل کر رہے ہیں جنہوں نے سنا ہو، دیکھا ہو، علاقے میں کیمرے کی فوٹیج یا نگرانی ہو سکتی ہے تاکہ وہ آگے آئیں اور ہماری مدد کریں۔

معلومات رکھنے والے کسی بھی شخص سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ ڈیٹ لیزا چیمبرز سے 3843-546-905 پر رابطہ کرے یا کرائم اسٹاپرز سے گمنام طور پر 8477-222-800-1 پر رابطہ کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button