لائف ان کینیڈا

کینیڈا کا نظام صحت

کینیڈا کی حکومت مفت ہنگامی طبی خدمات فراہم کرتی ہے، چاہے آپ کے پاس سرکاری ہیلتھ کارڈ نہ ہو۔

نئے آنے والوں کی کینیڈا کو اپنا نیا گھر منتخب کرنے کی سب سے بڑی وجہ عوامی مالی اعانت سے چلنے والے یونیورسل ہیلتھ کیئر سسٹم کی سہولیات ہیں۔ کینیڈا کے ہر صوبے میں شہریوں اور رہائشیوں کی جانب سے ادا کیے جانے والے ٹیکسوں کا ایک حصہ صوبائی حکومت ہیلتھ کیئر سسٹم کی سہولیات کے لیے استعمال کرتی ہے۔ یہ اہل افراد کو مفت یا یا انتہائی کم خرچ پر بنیادی صحت اور طبی امداد حاصل فراہم کرتا ہے۔

کینیڈا میں صحت کی دیکھ بھال صوبائی سطح پر کی جاتی ہے اور ہر صوبہ مختلف طریقے سے کام کرتا ہے۔ اگر آپ مستقل رہائشی کے طور پر منتقل ہو رہے ہیں، اور آپ اونٹاریو یا برٹش کولمبیا میں رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تو آپ کو صحت کی سہولیات حاصل کرنے کےلئے لینڈنگ سے تین ماہ تک انتظار کرنا پڑ سکتا ہے، اگر آپ البرٹا میں آباد ہونے کا فیصلہ کرتے ہیں تو انتظار کی کوئی مدت نہیں ہے اور آپ لینڈنگ کے دن سے ہی آپ کو صحت کی سہولیات ہیں۔

صحت کی کوریج

آپ کی امیگریشن کی حیثیت کے لحاظ سے، کینیڈا کی حکومت مفت ہنگامی طبی خدمات فراہم کرتی ہے، چاہے آپ کے پاس سرکاری ہیلتھ کارڈ نہ ہو۔ اگر آپ کو ایمرجنسی ہے تو قریبی اسپتال جانا تجویز کیا جاتا ہے۔۔ اگر آپ اس صوبے یا علاقے کے رہائشی نہیں ہیں تو واک ان کلینک فیس وصول کر سکتا ہے۔

صوبائی انشورنس صرف بنیادی طبی خدمات کور کرتی ہے۔ نسخے کی دوائیں، دانتوں کی دیکھ بھال، فزیوتھراپی، ایمبولینس سروسز، نسخہ عینک جیسی اشیاء کور نہیں کرتی، اور اگر آپ کے پاس کوئی اور پرائیویٹ انشورنس پلان نہیں ہے تو آپ کو جیب سے ادائیگی کرنی پڑے گی۔ بہت سے آجر اپنے ملازمین کو کسی نہ کسی قسم کے ایکسٹینڈڈ ہیلتھ انشورنس فوائد آفرکرتے ہیں تاکہ ان حالات کا احاطہ کیا جاسکے جو صوبائی انشورنس کور نہیں کرتی ہے۔ لہذا آپ اپنے آجر سے ان فوائد کے بارے میں پوچھیں اور آفر لیٹر پر دستخط کرنے سے پہلے ان فوائد کے بارے میں اچھی طرح آگاہ رہیں۔

صوبائی ہیلتھ انشورنس کارڈ

طبی خدمات تک رسائی حاصل کرنے کے لیے آپ کو ہیلتھ انشورنس کارڈ کی ضرورت ہوتی ہے اورصوبہ یا علاقہ اپنے باشندوں کو یہ کارڈ جاری کرتا ہے۔ کینیڈا نئے آنے والوں کو کارڈ حاصل کرنے کے لئے صوبائی حکومت کو درخواست جمع کرانی ہوتی ہے تاکہ وہ طبی حدمات تک رسائی حاصل کرسکیں۔

اگر آپ اونٹاریو میں ہیں، تو آپ کو درخواست دینے کے لئے سروس اونٹاریو جانا چاہئے تاکہ "اونٹاریو ہیلتھ کئیرپلان” (اوہپ) حاصل کریں۔

آپ اپنے رہائشی ایڈریس کے قریب ترین سروس آفس جاکراپنے ہیلتھ کارڈ کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ تمام درخواستیں ذاتی طور پر جمع کرانے کی ضرورت ہے۔ آپ کی درخواست کے حصے کے طور پر درکار دستاویزات صوبے کے لحاظ سے مختلف ہوسکتی ہیں لیکن بڑی حد تک، تمام صوبوں کو رہائش کے ثبوت، حکومت کی طرف سے جاری کردہ آئی ڈی اور امیگریشن دستاویزات کی ضرورت ہوتی ہے۔

ایک بار جب آپ کی درخواست کی تصدیق ہو جاتی ہے، تو ہیلتھ کارڈ آپ کی رہائش گاہ پر ڈاک کے ذریعے بھیج دیا جاتا ہے۔ جب بھی آپ کسی اسپتال یا ڈاکٹر کے پاس جائیں گے تو آپ کو یہ کارڈ دکھانے کی ضرورت ہوگی۔

فیملی ڈاکٹر
زیادہ تر کینیڈینز کو جب بھی طبی دیکھ بھال یا مشورے کی ضرورت ہوتی ہے تو ایک فیملی ڈاکٹر ہوتا ہے۔ ایک فیملی ڈاکٹر آپ کو اور آپ کے خاندان کو بنیادی دیکھ بھال فراہم کرتا ہے، اور اگر آپ کو کسی ماہر/اسپیشلسٹ سے ملنے کی ضرورت ہو تو توفیملی ڈاکٹر آپ کو اسپیشلسٹ کی طرف ریفر کردیتا ہے-

فیملی ڈاکٹر تلاش کرنا
فیملی ڈاکٹر کے سلسلے میں آپ کسی دوست، ساتھی، رشتہ دار یا جاننے والے سے پوچھ سکتے ہیں یا تارکین وطن کی خدمت کرنے والی تنظیم سے رابطہ کرسکتے ہیں یا اپنے علاقے میں کمیونٹی ہیلتھ سینٹر سے رہنمائی لےسکتے ہیں۔ مزید یہ کہ کسی صوبائی ویب سائٹس سے بھی ڈاکٹرز کے بارے میں معلومات لی جاسکتی ہے۔

ہر صوبے فیملی ڈاکٹر تلاش کرنے کے لئے آن لائن ذرائع مہیا کئے ہوئے ہیں جیسا کہ اونٹاریو میں رہنے والوں کے لیے ‘ڈاکٹر تلاش کریں‘ صفحہ آپ کا نقطہ آغاز ہے-

وہ علاقہ جہاں آپ ڈاکٹر تلاش کرنا چاہتے ہیں،وھاں آپ کو اس وقت تک ویٹنگ لسٹ میں رکھا جائے گا جب تک کہ ڈاکٹر کی شناخت نہ ہو جائے۔ بعض صورتوں میں انتظار کی مدت میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔ اس دوران، اگر آپ کو ڈاکٹر سے ملنے کی ضرورت ہے، تو آپ واک ان میڈیکل کلینک جا سکتے ہیں۔ واک ان کلینکوں میں، آپ عام طور پر بغیر اپوائنٹ مینٹ کے ڈاکٹر سے مل سکتے ہیں۔

مفت طبی خدمات

کینیڈا کے تمام رہائشی فون کے ذریعے یا فری کلینک کا دورہ کرکے فری مشورہ لے سکتے ہیں-

ہر صوبہ اور علاقہ فون پر مفت طبی مشورے یا معلومات فراہم کرتا ہے۔ رجسٹرڈ نرسیں ہفتے میں ساتوں دن 24 گھنٹے فون پر مدد کے لئے دستیاب ہوتی ہیں۔ صوبوں اور علاقوں میں، آپ ہیلتھ کئیر ورکرز سے منسلک ہونے کے لئے 811 ڈائل کر سکتے ہیں۔ ہر صوبے یا علاقے میں اسے ایک مختلف نام سے پکارا جاتا ہے- اونٹاریو میں اس نظام کو ٹیلی ہیلتھ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ان ہیلتھ لائینز کا مقصد بیماری کی تشخیص کرنا یا نسخے دینا نہیں ہے بلکہ اس کے بجائے کالرز کو یہ فیصلہ کرنے میں مدد کرنا ہے کہ آیا وہ خود اس مسئلے/بیماری سے نمٹ سکتے ہیں یا انہیں ڈاکٹر سے طبی مشورہ لینا چاہئے۔

اگر آپ کو صحت کی ہنگامی صورتحال ہے اور آپ کو فوری طبی مدد کی ضرورت ہے، تو آپ قریبی اسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں جا سکتے ہیں یا 911 پر کال کر سکتے ہیں۔ 911 پر کی گئی تمام کالز مفت ہیں۔

صوبائی انشورنس پلانز

کینیڈا کے صوبائی انشورنس پلانز مندرجہ ذیل ہیں:

البرٹا
صوبائی انشورنس: البرٹا ہیلتھ کیئر انشورنس پلان (اے ایچ سی آئی پی)
برٹش کولمبیا
صوبائی انشورنس: میڈیکل سروسز پلان (ایم ایس پی)
مینی ٹوبا
صوبائی انشورنس: مینی ٹوبا ہیلتھ، سینئرز اور ایکٹو لیونگ
نیو برنزوک
صوبائی انشورنس: نیو برنزوک میڈیکیئر اور ڈرگ پلان
نیو فاؤنڈ لینڈ اور لیبراڈور
صوبائی انشورنس: میڈیکل کیئر پلان (ایم سی پی)
نارتھ ویسٹ ٹیریٹریز
علاقائی انشورنس: این ڈبلیو ٹی ہیلتھ کیئر پلان
نووا سکوشیا
صوبائی انشورنس: میڈیکل سروسز انشورنس (ایم ایس آئی) پروگرام
نوناوت
علاقائی انشورنس: نوناوت ہیلتھ کیئر پلان
اونٹاریو
صوبائی انشورنش: اونٹاریو ہیلتھ انشورنس پلان (او ایچ آئی پی)
پرنس ایڈورڈ آئی لینڈ
صوبائی انشورنس: پی ای آئی ہیلتھ کارڈ
کوئبیک
صوبائی انشورنس: کوئبیک ہیلتھ انشورنس پلان
ساسکچیوان
صوبائی انشورنس: ساسکچیوان ہیلتھ کارڈز
یوکون
علاقائی انشورنس: یوکون ہیلتھ کیئر انشورنس پلان (وائی ایچ سی آئی پی)

Related Articles

Back to top button