
کینیڈین رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن نے منگل کو بتایا کہ جنوری میں گھروں کی فروخت میں ایک سال پہلے کے حساب سے کمی واقع ہوئی ہے ۔
گزشتہ ماہ فروخت ہونے والے گھروں کی تعداد 33,166 رہی جو جنوری 2021 میں 37,137 کے مقابلے میں 10.7 فیصد کم ہے۔
موسمی طور پر ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر جنوری کے لئے گھروں کی فروخت 55,043 رہی جو دسمبر میں 54,482 سے ایک فیصد زیادہ ہے۔
بوسلے رئیل اسٹیٹ لمیٹڈ کے ٹورنٹو بروکر ڈیول موریسن نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ لوگ فروخت کرنے کے لئے تیار نہیں تھے اور مارکیٹ میں بہت کم سپلائی تھی۔