امیگریشن اور سفر

کینیڈا پہلی لینڈنگ: اپنے ساتھ کونسی دستاویزات لازمی لائیں

کسی بھی نئے ملک مستقل سکونت اختیار کرنا یقینا ایک پرجوش احساس ھے۔ جہاں آپ کے لئے نا صرف نئے مواقعوں کی نئی دنیائیں کھلتی ہیں بلکہ بہت زیادہ چیلنجز کا سامنا بھی کرنا پڑجاتا ھے اور یہ چیلنجز آپکو بہت زیادہ سیکھنے کو بھی دیتے ہیں۔ جب آپ کینیڈا امیگریشن حاصل کر چکیں اور سفرکا ارادہ کرلیں تو اپنے موجودہ پاسپورٹ کے علاوہ جن اہم دستاویزات کی آپکو ضرورت بار بار پڑ سکتی ھے وہ درج ذیل ہیں:-

1- اپنا اور اپنے ساتھ امیگریشن کرنے والے تمام فیملی ممران کے پرانے پاسپورٹس

2- اپنا اور اپنے ساتھ امیگریشن کرنے والے تمام فیملی ممران کی پیدائش کے سرٹیفیکیٹس

3- شادی شدہ افراد کے نکاح نامے

4- اپنے اور اپنے ساتھ امیگریشن کرنے والے تمام فیملی ممران کے تعلیمی سرٹیفیکیٹس اور ڈگریاں

5- اپنے ملک اور/یا جہاں سے آپ امیگریشن کررھے ھوں (مثلا مشرق وسطی)، وھاں کے ڈرائیونگ لائسنس۔ علاوہ ازیں، مشرق وسطی سے اپنا ڈرائیونگ ہسٹری کا سرکاری مہر شدہ پیپر۔

6- اپنے تمام بچوں کی ویکسینز کا ریکارڈ/کارڈ/پیپر (خواہ آپ کے بچے 12 سال سے کم عمر ہیں یا بڑے)

7- میڈیکل رپورٹس – اگر آپکو یا آپکے کسی فیملی ممبر کو پچھلے ایک دو سالوں میں کوئی سیریس عارضہ لاحق ھوا ھو یا کوئی خاص ادویات استعمال کررھے ھوں تو ادویات اور میڈیکل رپورٹس آپکے نئے فیملی ڈاکٹر کو آپکے مرض کی تشخیص یا ادویات کے لئے کافی معاون ثابت ھوں گی۔ یاد رکھئیے کہ ادویات کی برانڈنگ مختلف ہو سکتی ھے لیکن آپ اپنی ادویات کا جنیرک نام/فارمولا لازمی یاد رکھیں (ریفرنس کے طور پر دوائی کی پیکنگ میں موجود پیپر ساتھ ضرور رکھئیے)۔ اس سے آپ کے نئے معالج کو آپکی موجودہ ادویات اور انکی پوٹینسی/طاقت کا پتہ چل سکے گا۔

اپنی ان تمام دستاویزات کو اپنے ھاتھ والے سفری بیگ (یا ہینڈکیری) میں اپنے ساتھ رکھئیے تاکہ کنیکٹنگ فلائٹس میں سامان پیچھے رہ جانے یا گم ھوجانے کی صورت میں آپکو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

سفر سے قبل اپنی تمام مندرجہ بالا دستاویزات کی سوفٹ کاپیز کا بیک اپ (اسکین یا کیمرہ امیج) کی صورت میں گوگل ڈرائیو پر لازمی سیو کریں اور ہو سکے تو اس فولڈر کو فیملی کے افراد کے درمیان شئیر کرکے ایک دوسرے کو رسائی دیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت میں کہیں بھی ڈاکومینٹس تک رسائی آسان اور فوری ھو۔

مندرجہ بالا دستاویزات کے علاوہ اگر آپ اپنے ساتھ ضروری سامان بھی لارہے ہیں جو آپ کے آنے کے بعد تاخیر سے کینیڈا پہنچے گا تو آپ ہمارے دوسرے مضمون "نئے امیگرینٹ کی حیثیت سے اپنا سامان کینیڈا منتقل کرنا” کا مطالعہ بھی کرسکتے ہیں-

Related Articles

Back to top button