دنیا

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ازبکستان میں علاقائی سمٹ میں شرکت کریں گے

رپورٹ میں بتایا گیا کہ چینی وزارت خارجہ نے فوری طور پر اس ملاقات کی تصدیق نہیں کی

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ازبکستان میں علاقائی سمٹ میں شرکت کریں گے، جس میں روس کے مطابق صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان بالمشافہ مذاکرات کریں گے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم میں چین، روس، 4 وسطی ایشیائی ممالک قازقستان، کرغستان، ازبکستان اور تاجکستان کے علاوہ بھارت اور پاکستان بھی شامل ہیں، جس کا انعقاد سمرقند میں 15 اور 16 ستمبر کو ہوگا۔

چین میں روس کے سفیر نے بدھ کو بتایا تھا کہ سمٹ میں ولادیمیر پیوٹن اور شی جن پنگ کے درمیان ملاقات ہوگی، کورونا وائرس کی عالمی وبا کے آغاز کے بعد سے چینی رہنما کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے فوری طور پر اس ملاقات کی تصدیق نہیں کی، معمول کی پریس بریفینگ میں ترجمان نے بتایا کہ اس حوالے سے فراہم کرنے کے لیے کوئی معلومات نہیں ہے۔

بھارتی حکومت نے جاری بیان میں نہیں بتایا کہ نریندر مودی کی ولادیمیر پیوٹن، شی جن پنگ یا وزیراعظم شہباز شریف سے دوطرفہ مذاکرات ہوں گے یا نہیں۔

بھارت زیادہ تر اسلحہ روس سے لیتا ہے، اس نے چین کی طرح ماسکو کی جانب سے یوکرین پر جنگ کی مذمت نہیں کی، اور روسی تیل کی خریداری میں اضافہ کیا ہے۔

چین کے ساتھ بھارت کے تعلقات 2020 میں متنازع ہمالیہ سرحد پر لڑائی کے بعد سے خراب ہیں، جس میں 20 بھارتی اور 4 چینی فوجیوں کی ہلاکت ہوئی تھی، نریندرمودی اور شی جن پنگ نے 2019 کے بعد سے دو طرفہ بات چیت نہیں کی ہے۔

بھارت نام نہاد ‘کواڈ’ میں بھی امریکا، جاپان اور آسٹریلیا کے ساتھ شامل ہے، جسے چین کے خلاف ایک مضبوط گروپ کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
adana eskort - eskort adana - mersin eskort - eskort mersin - eskort - adana eskort bayan - eskort bayan adana - mersin eskort bayan -

diyetisyen

- boşanma avukatı - SEO