کمیونٹی نیوز

اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکا کا رمضان اسپیشل اردو تفسیر پروگرام

اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکا (اسنا) کا رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں قرآن اردو تفسیر کے خاص پروگرام کا اعلان کیا گیا ہے۔ کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کے لئے اردو زبان میں تفسیر بیان کرنے کی سعادت ڈاکٹر ادریس زبیر کے حصے میں آئی ہے۔

اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکا کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق یہ پروگرام روزانہ کی بنیاد پر ہوگا جبکہ اسکا باقاعدہ آغاز 8 اپریل 2021 کو رمضان سے قبل ہی شروع کردیا جاۓ گا جو کہ 12 مئی تک جاری رہے گا۔ تفسیر کا یہ بیان روزانہ ایسٹرن ڈے ٹائم کے مطابق 11 بجے صبح سے دوپہر ایک بجے تک، 2 گھنٹے کے دورانیے پر مشتمل ہوگا۔

اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکا کے مطابق، اس پروگرام میں حصہ لینے کی کوئی فیس نہیں اور رجسٹریشن فری میں کروائی جاسکتی ہے۔

اس پروگرام کی لائیو اسٹریمنگ الھدی انسٹیٹیوٹ کے فیس بک کے پیج پر بھی براہ راست نشر کی جاۓ گی۔

مزید یہ کہ اس پروگرام کی مفت رجسٹریشن اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکا کی ویب سائٹ پر کی جاسکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button