کینیڈا

اوٹول کا چائلڈ کیئر ٹیکس کریڈٹ میں 6000 ڈالر تک دینے کا وعدہ

کینیڈا کے انتخابات کی آخری تاریخ قریب آتے ہی کنزرویٹو لیڈر ایرن اوٹول نے رسل، اونٹاریو میں چائلڈ ٹیکس کریڈٹ کے اپنے وعدے کی تفصیل بیان کی ہے ۔ والدین قابل واپسی ٹیکس کریڈٹ کے ساتھ بچوں کی دیکھ بھال کے اخراجات کے لئے رقم حاصل کر سکتے ہیں۔

پارٹی کا کہنا ہے کہ اس کی تجویز سے کم آمدنی والے کینیڈینز کو سب سے زیادہ فائدہ ہوگا جس کے ذریعے انہیں بچوں کی دیکھ بھال کے سالانہ اخراجات میں سے 6000 ڈالر تک کی ادائیگی کی اجازت ملے گی۔

والدین سات سال سے کم عمر کے بچے پر 8000 ڈالر تک کے اہل سالانہ اخراجات اور سات سے 15 سال کی عمر کے درمیان فی بچہ 5000 ڈالر تک کا دعوی کر سکیں گے۔

کینیڈا کے سب سے کم آمدنی والے خاندانوں کے کے لئے ان کے اخراجات کا 75 فیصد تک احاطہ کیا جائے گا اور جیسے جیسے آمدنی میں اضافہ ہوگا یہ فیصد کم از کم 26 فیصد تک کم ہو جائے گی۔

ٹوریز کا کہنا ہے کہ چونکہ ٹیکس کریڈٹ قابل واپسی ہے، اس لئے کم آمدنی والے خاندانوں کو پوری رقم واپس مل جائے گی چاہے وہ ان کے ٹیکس بل کو صفر سے نیچے دھکیل دے۔

پارٹی کا کہنا ہے کہ بچوں کی دیکھ بھال کے اخراجات میں موجودہ کٹوتی سے امیروں کو فائدہ ہوتا ہے کیونکہ جو والدین سب سے زیادہ کماتے ہیں انہیں سب سے زیادہ کٹوتی ملتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button