پاکستان

پاکستان کا جدہ میں دہشت گردی کے حملے پر اظہار مذمت

پاکستان کی حکومت اور عوام سعودی عرب کے ساتھ گہری یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں

پاکستان نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے حملے کی مذمت کی ہے، جس میں ایک پاکستانی سمیت 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔

 رپورٹ کے مطابق 2015 کے خطرناک بم دھماکے کے الزام میں مطلوب شخص نے رواں ہفتے دھماکا خیز ڈیوائس سے اس وقت خود کو دھماکے سے اڑا لیا جب سیکیورٹی فورسز نے اسے گرفتار کرنے کی کوشش کی تھی، دھماکے میں ملزم ہلاک جبکہ چارافراد زخمی ہو گئے۔

سعودی نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملزم کی شناخت عبداللہ بن زید الشہری کے نام سے ہوئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ الشہری نے بدھ کی رات جدہ کے الصمیر محلے میں دھماکا خیز بیلٹ سے دھماکا کیا جس سے سیکیورٹی فورسز کے تین ارکان زخمی ہو گئے کیونکہ انہوں نے اسے گرفتار کرنے کی کوشش کی تھی اور ایک پاکستانی شہری بھی زخمی ہوا تھا۔

سعودی سرکاری میڈیا کی رپورٹس کے مطابق الشہری پر شبہ تھا کہ وہ دہشت گردی کے ایک سیل کا رکن تھا جس نے 2015 میں ابھا میں قائم مسجد میں ہونے والے خودکش بم دھماکے کے لیے روابط بنائے تھے۔

سعودی عرب کی حکومت نے 2016 میں الشہری کا نام بم دھماکے کے سلسلے میں مطلوب چھ سعودی شہریوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

آج دفتر خارجہ نے سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

ایک مختصر بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو لاحق کسی بھی خطرے کے خلاف سعودی عرب کی قیادت، حکومت اور برادر عوام کے ساتھ مکمل حمایت اور گہری یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
adana eskort - eskort adana - mersin eskort - eskort mersin - eskort - adana eskort bayan - eskort bayan adana - mersin eskort bayan -

diyetisyen

- boşanma avukatı - SEO