کینیڈا پی جی پی 2021ء سپانسرشپ، شرائط اور عمومی غلطیاں
پی جی پی کے تحت کینیڈا کے شہری اور مستقل رہائشی (پی آر ہولڈر) اپنے والدین اور دادا دادی کو کینیڈا منتقل کرنے کے لئے سپانسر کرسکتے ہیں۔ اس پروگرام کے تحت والدین اور دادا دادی، جن کی درخواست منظور ہوجاۓ، کینیڈا کی مستقل رہائش کا اسٹیٹس حاصل کرلیتے ہیں اور آخر کار وہ کینیڈا کی شہریت کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔
ہم یہ سمجھنے کی کوشش کریں گے کہ پی جی پی 2021ء سپانسرشپ کی وہ کونسی شرائط ہیں جن پر عملدرامد درخواست کی کامیابی میں اہم سیڑھیاں سمجھی جاتی ہیں اور وہ کونسی غلطیاں ہیں جن سے اجتناب کرکے درخواست کے مسترد ہونے کے امکانات کو حتی الوسع کم کیا جاسکتا ہے۔
اپنے والدین کی سپانسرشپ کی اہلیت کے تقاضے درج ذیل ہیں:
1- کینیڈا میں رہائش پذیر اسپانسرکرنے والے بیٹا/بیٹی سے، جسے ‘ای او آئی’ پیش کرنے کے بعد درخواست دینے کے لئے مدعو کیا گیا ہو
2- درخواست دہندہ (والدین یا دادا/دادی) کا پی آر(مستقل رھائش کےلئے) درخواست جمع کروانا
3- اہلیت کے لئے ایک درخواست دہندہ لازمی طور پر کینیڈین شہری، مستقل رہائشی یا اندراج شدہ مقامی دیہی کینیڈین بمطابق انڈین ایکٹ ہونا ضروری ہے
4- درخواست دہندہ کا اپنی شہریت کا ثبوت فراہم کرنا
5- والدین / دادا دادی کے ساتھ تعلقات کا ثبوت فراہم کرنا
6- درخواست دہندہ کی عمر کم از کم 18 سال ہو
7- درخواست دہندہ کا کینیڈا میں اپنی رہائش کو ثابت کرنا
8- پی جی پی درخواست کے لئے کم از کم ضروری آمدنی کا حامل ہونا
پی جی پی 2021ء سپانسر شپ کی شرائط
مندرجہ بالا دستاویزات کے علاوہ آپ (درخواست دہندہ) اور/ یا شریک دستخط کنندہ نے ایک ایسے معاہدے پر دستخط کرنےہوتے ہیں کہ آپ کو 20 سال تک اپنے والدین یا دادا /دادی کے رہائشی اخراجات برداشت کرنا ہوں گے۔
اگر والدین یا دادا /دادی 20 سال کے دوران معاشرتی مدد لیتے ہیں تو اصولی درخواست دہندہ کو واپس کرنے کے لئے کہا جاسکتا ہے-
پی جی پی 2021ء سپانسر شپ کے تحت ممکن نااہلیاں
آپ کے والدین کی کفالت کے لئے آپ کو کیا چیز نااہل بناتی ہے؟
الف- اگر آپ نے پہلے کسی کے لئے مالی کفالت کی ذمہ داری لی لیکن اسے پورا نہ کرسکے ہوں
ب- اگر آپ کو کبھی مجرم قرار دیا گیا ہویا آپ کوکبھی قید کردیا گیا ہو
ج- اگر آپ نے دیوالیہ پن داخل کیا ہو
د- اگر آپ قرض کے لئے نادہندہ ہیں یا علیحدگی کے دوران یا طلاق کے بعد اپنے بچوں کی مدد کر رہے ہوں
پی جی پی 2021ء سپانسر شپ کے تحت ممکن نااہلیاں
مندرجہ ذیل وہ عام غلطیاں ہیں جن کی وجہ سے پی جی پی درخواست عموما مسترد کردی جاتی ہے:
الف- مجرمانہ نااہلیت
ب- میڈیکل میں نااہلیت
ج- درخواست دیتے وقت مناسب دستاویزات فراہم نہیں کرسکنا
عام خرابیاں اور غلطیاں جو پی جی پی درخواست کو مسترد کردیتی ہیں وہ درج ذیل ہیں:
الف- درخواست فارم کے پرانے ورژن کا استعمال کرنا
ب- درخواست پر دستخط یا تاریخ نہ ہونا
ج- درخواست میں والدین سے تعلقات ثابت نہ کرسکنا
د- کم سے کم ضروری آمدنی کا غلط حساب کتاب کرنا
ر- سپانسرکرنے والے کا اپنی کینیڈین شہریت ثابت نہ کرسکنا
س- میڈیکل چیک اپ کے لئے آئی آر سی سی سے منظور شدہ ڈاکٹر/میڈیکل سنٹر سے چیک اپ نہ کروانا
ہ- کم سے کم آمدنی کی شرط کو پورا کرنے کےلئے صحیح آمدنی کے تعین اور حساب کتاب میں غلطی
تحقیق و تحریر: محمد عمران سعید