کمیونٹی نیوز
جنوبی البرٹا: پی ٹی آئی کینیڈا انٹرا پارٹی انتخابات 2021 کا اعلان
7 اپریل 2021 کو جنوبی البرٹا کے لئے پی ٹی آئی کینیڈا انٹرا پارٹی انتخابات 2021
جنوبی البرٹا/کیلگری – پی ٹی آئی کینیڈا انٹرا پارٹی جنوبی البرٹا انتخابات 2021 کا اعلان کردیا گیا ہے۔
الیکشن گروپ کیلگری اور ٹیم پاکستان البرٹا کے مابین ہوا۔ الیکشن آن لائن تھا اور دو گروپوں کے مابین سخت مقابلہ تھا۔ حتمی نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے اور حتمی نتائج کے مطابق انصاف گروپ کیلگری نے 659 ووٹ حاصل کرکے الیکشن جیت لیا جبکہ ٹیم پاکستان البرٹا 583 ووٹ حاصل کرکے الیکشن ہار گئی۔
دونوں جماعتوں کا کیلگری میں بہت اچھا ووٹ بینک ہے اور ان دونوں جماعتوں کے مابین پہلے ہی سخت مقابلہ کی پیش گوئی کی گئی تھی۔